’یہ کہانی میں نے شروع کی اور اسے ختم بھی میں ہی کروں گا، اپنے اُلو کے پٹھوں کے ساتھ۔‘۔۔۔"ڈنکی " کا ڈنکا بجنے لگا

ممبئی (رم نیوز) بالی وڈ کی فلم "ڈنکی " کا ڈنکا بجنے لگا۔ اس کے ٹریلر نے دھوم مچادی۔ بالی وڈکنگ شاہ رخ خان کی فلم "ڈنکی " 22 دسمبر کو بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی ۔رواں سال شاہ رخ خان کی دو فلمیں (جوان اور پٹھان) پہلے ہی ریلیز ہوچکی ہیں جنہیں بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد سراہا گیا اور باکس آفس میں اربوں کا برنس کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے تھے۔

’پٹھان‘ اور ’جوان‘ دونوں فلمیں ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلمیں تھیں لیکن شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ ایکشن کے ساتھ مزاحیہ بھی ہے۔شاہ رخ خان نے فلم ’ڈنکی‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ کہانی میں نے شروع کی اور اسے ختم بھی میں ہی کروں گا، اپنے اُلو کے پٹھوں کے ساتھ۔‘

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ اور راجکمار فلمز کی جانب سے پیش کی گئی ہے، فلم کی کہانی راج کمار ہیرانی نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور راج کمار ہیرانی نے کی ہے۔3 منٹ کے ٹریلر کا آغاز شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ سے ہوتا ہے، اداکار کہتے ہیں کہ ’یہ کہانی شروع ہوئی تھی 1995 میں جب میں نے لالٹو میں قدم رکھا، یہاں مجھے 4 احمق دوست ملے جو لندن جانا چاہتے تھے۔تاہم ٹریلر کے آخر میں حیران کن طور پر شاہ رخ 25 سال بعد بوڑھے آدمی کے روپ میں نظر آتے ہیں۔ ٹریلر دیکھ کر یہ کہا جارہا ہےکہ فلم کو حساس موضوع اور شاہ رخ کی اداکاری کی وجہ سے سراہاجائے گا۔