لاہور/کراچی (رم نیوز)سکرین کی کیمسٹری اب حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔ ریئلٹی شو ’تماشہ سیزن 5‘ کے مقبول فنکار اسرا عائشہ اور زیب خان نے اپنے نکاح کی دلکش اور پروقار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ سفید و سنہری عروسی لباس میں ملبوس دلہن اور روایتی زیبِ تن کیے زیب خان کے اس جوڑے کو مبارکبادیں مل رہی ہیں۔