پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کب ہونگے؟

دبئی(رم نیوز)پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد سے متعلق بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، میچز کب سے ہونگے، اعلان ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز نو جون سے شروع ہونگے جبکہ لیگ کا فائنل 24 چوبیس جون کو کھیلا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سکس کیلئے بھارتی کیمرہ کریو کو بھی اجازت مل گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کریو کا دبئی میں دس روز کا قرنطینہ جاری ہےجس کےباعث ایونٹ کا شیڈول تاخیر کا شکار ہوا۔اس سے قبل ذرائع پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارتی کریو کا سات روز قرنطینہ کی درخواست منظورہوگئی تو آٹھ جون تک ایونٹ شروع ہونے کا امکان ہے۔