رونالڈو نے تاریخ رقم کردی

سپین (رم نیوز)دنیا بھر میں مشہور پرتگالی سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑتے ہوئے تاریخ رقم کردی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود کرسٹیانو رونالڈو کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُن کے فالوورز کی تعداد 300 ملین سے زائد ہوگئی ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔اس فہرست میں اس وقت ٹاپ پر انسٹاگرام کا اپنا خود کا آفیشل اکاؤنٹ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں لیکن اگر شخصیات کے لحاظ سے دیکھا جائے تو رونالڈو دُنیا کے وہ پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام پر 300 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اب تک تین ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جبکہ اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 476 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔