دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ویمن کرکٹ سکواڈ کا اعلان

لاہور(رم نیوز)دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے 26 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ جویریہ خان کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کپتان ، رامین شمیم کو قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم ون ڈے کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سدرہ نواز کو ٹی 20 کپتان قومی خواتین اے کرکٹ ٹیم مقرر کیا گیا۔دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، ایمن انور ، انعم امین اور عائشہ نسیم ، عائشہ ظفر ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید ، جویریہ رؤف ، کائنات امتیاز شامل ہیں۔سکواڈ میں کائنات حفیظ ، ماہم طارق ، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر) ، ناہیدہ خان ، نجیہ علوی بھی شامل ہیں۔نشرہ سندھو ، نتالیہ پرویز ، ندا ڈار ، عمیمہ سہیل ، صباء نذیر ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین اور سیدہ عروب شاہ بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔