وہ کونسا کھلاڑی ہے جوکشمیر پریمیئرلیگ کیلئے بھارتی دھمکی کو خاطر میں نہ لایا؟

کراچی(رم نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار کی دھمکی کو خاطر میں نہ لاکر ایک کھلاڑی انٹرنیشنل کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی تھی کہ اگر لیگ میں حصہ لیا تو ان کے لیے بھارت کے دروازے بند ہوں گے اور وہ کبھی بھارتی لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔بھارتی عہدیدار کی دھمکی پر کئی انٹرنیشنل کھلاڑی ہرشل گبز، مونٹی پنیسر، میٹ پرایئر ودیگر نے لیگ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔تاہم سابق سری لنکن اوپنر تلکارتنے دلشان نے بھارتی دھمکیوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کردیا۔