ہرشل گبز بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

کیپ ٹائون(رم نیوز)جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ہرشل گبز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیر ضروری طور پرپاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہا ہے۔ہرشل گبز کا کہنا تھاکہ مجھے کے پی ایل ٹی ٹوینٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دھمکی دی جارہی ہے کہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائےگی۔