پاک کیویز پہلا ون ڈے کل ہوگا، تیاریاں مکمل

راولپنڈی(رم نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچ ہوں گے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوا جبکہ مہمان ٹیم بھی ٹریننگ میں مصروف ہے۔ میچ کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کی تیاری میں ہیں۔