ون ڈے سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

راولپنڈی(رم نیوز)ون ڈے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام بلنڈل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین بلنڈل ٹانگ میں تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوئے۔نیوزی لینڈ کے ٹی 20 سکواڈ میں شامل ڈیرل مچل کو ون ڈے سکواڈ میں بلنڈل کی جگہ شامل کرلیا گیا ہے۔بلنڈل کو فٹنس مسائل تھے ۔