ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی،کس چیز کی اجازت مل گئی؟

دبئی(رم نیوز)آئی سی سی نے ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی میں پہلی بار ڈی آر ایس کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہر اننگز میں ٹیم کو امپائرز کے دو فیصلوں کو چیلنج کرنے کا اختیار ہو گا۔ اس سے قبل ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں ایک اننگز میں صرف ایک فیصلے کو چیلنج کرنے کا اختیار تھا۔آخری مرتبہ مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2016 میں کھیلا گیا تھا جس میں ڈی آر ایس کا استعمال نہیں ہوا تھا۔