یوئیفا نیشنز لیگ،فرانس نے جیت لی

میلان (رم نیوز)فرانس نے سپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز لیگ جیت لی۔ فرانس نے فائنل میچ میں سپین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر یوئیفا نیشنز لیگ جیتی۔ایمباپے کے گول نے میچ کا پنسا پلٹ کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔میلان میں کھیلے گئے اس فائنل میں پہلا گول سپین نے چونسٹھ ویں منٹ میں کیالیکن دو منٹ بعد ہی فرانس کی طرف سے کریم بینزیما نےسکور برابر کر دیا۔فرانس کی جیت کا باعث بننے والا دوسرا گول فارورڈ کھلاڑی ایمباپے نے80ویں منٹ میں کیا۔