بابر اعظم کیا سوچ رہے ہیں؟کس کے ساتھ لمبی اننگز کھیلنا چاہتے ہیں؟

کراچی (رم نیوز) کپتان بابر اعظم نے کہاملک کی نمائندگی کرنا فخر اور میگا ایونٹ میں کپتانی کرنا چیلنج ہے، خوشی ہے کہ ایونٹ میں کپتانی کر رہا ہوں۔ہم اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ ایونٹ میں اچھا کرنا ہے کیوں کہ اچھی پرفارمنس سے اعتماد ملتا ہے، میں فارم میں ہوں، اس کا فائدہ ہوگا۔بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل پرفارمنس اچھی ہو تو اس کا فائدہ ہوتا ہے اور میں ایونٹ شروع ہونے کا منتظر ہوں۔

محمد رضوان بہترین وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں، وہ بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔رضوان کے ساتھ بیٹنگ کرنا اچھا لگتا ہے ۔ کوشش ہوگی کہ محمد رضوان کے ساتھ مل کر لمبی اننگز کھیلوں۔ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بیٹنگ اور قومی فاسٹ بائولر حسن علی بولنگ میں فیورٹ ہیں۔