سب سے زیادہ وکٹیں،شکیب الحسن نے ریکارڈ بنادیا

دبئی (رم نیوز)بنگلہ دیش کے بولر شکیب الحسن ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولربن گئے ہیں۔ انہوں نے ملنگا کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔شکیب نے 89 ٹی ٹوینٹی میچز میں 108 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ لاستھ ملنگا کی ٹی وکٹوں کی تعداد 107 تھی۔