پاکستان کرکٹ ٹیم کا کل سے نیا امتحان؟

لاہور(رم نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سریز کا آغاز کل سے ہوگا، چٹاگانگ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گی ۔ تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو وائٹ واش کرنے سے بابر الیون کا مورال بلند ہے۔طویل دورانیے کی کرکٹ میں بھی ٹیم پاکستان کو واضح برتری حاصل ہے۔ اب تک کھیلے جانے والے گیارہ میچز میں سے دس مرتبہ جیت شاہینوں کا مقدر بنی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کی 12رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم میں امام الحق کی واپسی ہوئی ہے۔ بابر اعظم کپتان اور محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق ،عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم شامل ہیں۔حسن علی ، امام الحق اور نعمان علی ، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔