عمر اکمل کوبالآخرموقع مل ہی گیا؟

لاہور(رم نیوز)پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل کو قائداعظم ٹرافی میں کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ عمر اکمل تقریباً دو سال سے ڈومیسٹک کرکٹ سے دور تھے۔ بورڈ نے جرمانہ ادا کرنے پر ان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ۔ جس کے بعد قائداعظم ٹرافی میں وہ بلوچستان ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے۔