پاک ونڈیز سیریز،تماشائیوں کے لئے خوشخبری کیا ہے؟ٹکٹ کے لئے کیا شرط رکھ دی گئی؟

کراچی(ر م نیوز)پاک ونڈیز سیریز کے لئے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 100 فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی ہے۔این سی او سی کی جانب سے پی سی بی کے لیے ہدایت نامہ جاری ہوا ہے جس کے مطابق 12سال سے زائد عمر کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ اس کے علاوہ ماسک اور سینیٹائزرکوبھی لازمی قرار دیاگیا ہے۔ ٹکٹ کے لئے بنیادی شرط ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہے۔تاہم سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی یقین دہانی ضروری ہے۔