’’ ایک اننگز میں 10وکٹیں‘‘۔۔۔نیوزی لینڈ کے اعجاز پاٹیل تیسرے بائولر بن گئے

وانکھیڈے(رم نیوز)نیوزی لینڈ کے بائولر اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم آؤٹ کردی۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے بائولر اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم آؤٹ کردی ۔ اعجاز پٹیل ایک اننگز میں 10وکٹیں لینے والے تیسرے بائولربن گئے، انہوں نے 119 رنز دیکر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ان سے قبل انگلینڈ کے جم لیکر نے آسٹریلیا کے خلاف 1956 میں اننگز میں دس آؤٹ کئے تھے۔بھارت کے انیل کمبلے نے پاکستان کے خلاف 1999 میں ایک اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔