ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔۔۔کیا اعتراف کیا اور وجہ کیا ہوئی؟

نئی دہلی(رم نیوز)انڈین ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ثانیہ مرزاکاکہنا ہے کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیریئر کا آخری سیزن ہوگا۔ ثانیہ مرزا کی طرف سے یہ بیان آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ڈبلز میچ ہارنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ یہ آج کی ہار کی وجہ ہے لیکن مجھے لگتا ہے میرا گھٹنا ریکوری میں زیادہ وقت لے رہا ہے ۔

انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انجریز اور اپنی فیملی کی وجہ سے وہ اپنا کیریئر ختم کرنے کا اعلان کر رہی ہیں۔مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میری صحتیابی کا سفر زیادہ طویل ہو رہا ہے۔ میں اپنے تین سال کے بیٹے کو خطرے میں ڈال رہی ہوں۔ مجھے اس بارے میں بھی سوچنا ہو گا۔