سرفراز کے پی ایل سے منسلک۔۔۔۔کس ٹیم کی کپتانی کریں گے؟

لاہور(رم نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی کشمیر پریمیئر لیگ سے منسلک ہوگئے ہیں۔سرفراز احمد کو کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن میں کوٹلی لائنز کا کپتان بنایا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کشمیر پریمیئر لیگ کے ڈائریکٹر آپریشنز بن گئے ہیں۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ لیگ کو جوائن کرنے کا مقصد نوجوان کرکٹروںکوخود کو منوانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔