لندن(رم نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈکوچ منتخب کرلیا گیاہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کی تصدیق کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ امید ہے میک کولم کی کوچنگ میں انگلش ٹیم کامیابیوں کی نئی منازل طے کرے گی جبکہ ڈریسنگ روم کا موحول بھی خوشگوار رہے گا۔سابق کیوی کپتان میک کولم نے کہا انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹ کے سیٹ اپ میں مثبت کردار ادا کرنے اور ٹیم کو مزید کامیابیاں دلانے کا موقع ملا ہے جس پر مجھے خوشی ہے تاہم ٹیم کو درپیش اہم چیلنجوں سے بخوبی واقف ہوں۔میک کولم کی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان اگلے ماہ جون میں 3 میچز پہلی اسائمنٹ ہوگی۔
برینڈن میک کولم کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں؟
