پاکستان کیخلاف سیریز۔۔۔ آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

سڈنی(رم نیوز) پاکستان کے خلاف تین ملکی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کے لیے آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم میں میگ لیننگ کوکپتان برقرار رکھاگیاہے۔ تین ملکی سیریز آئرلینڈ میں کھیلی جائے گی جبکہ پاکستان اورآسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 16 جولائی کو کھیلاجائے گا۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تین اگست کو مدمقابل ہوں گی۔ آسٹریلیا کےخلاف پاکستانی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔