سہواگ کی شعیب اختر کے بائولنگ ایکشن پر تنقید۔۔۔سابق فاسٹ بائولرکا بہترین جواب

لاہور(رم نیوز) سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے وریندر سہواگ کی جانب سے اپنے بالنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دینے پر بھرپورجواب دیا۔شعیب اختر نے کہا اگر وریندر سہواگ کو آئی سی سی سے زیادہ معلومات ہے تو الگ بات ہے ورنہ انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔سہواگ کو میرا بائولنگ ایکشن غیر قانونی لگتا ہو گا لیکن پاکستان بھارت میں ایسا کسی اور کو نہیں لگتا، میرے بائولنگ ایکشن کو آئی سی سی نے کلیئر کر دیا تھا۔ میری رائے سہواگ کے بارے میں بالکل مختلف ہے، وہ ایک بہترین پلیئر تھے اور متعدد بار بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔میں عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں اپنے خیالات کا اظہار دیکھ بھال کر کرتا ہوں، نہیں چاہتا کہ میری رائے سے کسی کی دل آزاری ہو۔ سہواگ عموماً ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں لیکن میرے اچھے دوست ہیں، وریندر سہواگ کے الزامات میں نے نہیں سنے، میری ہمیشہ کوشش ہوتی تھی کہ آؤٹ کروں نہ کہ کسی بیٹر کو زخمی کروں۔