ونڈیزکے ساتھ سیریز ۔۔ قومی سکواڈ کا اعلان،کون ان ،کون آئوٹ؟

لاہور(رم نیوز)ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیاہے۔سکواڈ میں 3 اوپنرز، 3 مڈل آرڈر بیٹرز، 2 وکٹ کیپرز، 3 سپنرز اور 5 فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔ کپتان بابراعظم ، نائب کپتان شاداب خان اور محمد رضوان کے علاوہ عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق سکواڈ ،خوشدل شاہ، محمد حارث ، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ ، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود سکواڈ میں شامل ہیں۔سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے، میچز 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔