آزاد کشمیر ، بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ مکمل۔۔۔حکومت کو سرپرائز مل گیا؟

مظفر آباد(رم نیوز)آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ضلع کونسل کی 33 نشستیں جیت لیں ہیں۔

آزاد جموں و کشمیرمیں تین دہائیوں کے وقفے کے بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی ضلع کونسل کی 23 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔پاکستان مسلم لیگ ن نے 16 نشستیں حاصل کیں۔وادی نیلم میںپی ٹی آئی نے 7 ،پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 3،3 نشستیں حاصل کیں جبکہ 2 نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کیں۔

پی ٹی آئی نے وادی جہلم میں 10 نشستیں ، پاکستان مسلم لیگ کے حصے میں 5 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں 3 نشستیں آئیں۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق مظفرآباد میونسپل کارپوریشن کے تمام 36 وارڈز میں پاکستان مسلم لیگ ن 12 نشستیں حاصل کر کے سر فہرست رہی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 8 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،پی ٹی آئی نے 7 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے بھی 7 نشستیں حاصل کیں۔