کینیڈا کاپاکستان کے ویزا آفس کے حوالے سےبڑا اعلان

اسلام آباد(رم نیوز)کینیڈا نے پاکستان کیلئے اپنا ویزا آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شفقت علی نے بتایا کینیڈا کی حکومت نے ویزا آفس اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے خطیر رقم مختص کر دی ہے۔ 10 سال پہلے کینیڈا کا ویزا آفس مختلف وجوہات کی بنا پر ابوظہبی منتقل کیاگیاتھا۔