لاہور(رم نیوز)چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا پاک انگلینڈ سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں۔ انگلینڈ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔برطانوی ہائی کمشنرسے قذافی سٹیڈیم میں ملاقات کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال ہوا۔رمیز راجا نے کہاانگلش فینز اور کرکٹ ماہرین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے کہا کرکٹ ہمارے خون میں ہے، یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔ہم دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ دوستی کا بھی جشن منا رہے ہیں۔
British High Commissioner Christian Turner met PCB Chairman Ramiz Raja at the Pakistan cricket headquarters in Lahore to discuss this autumn’s England cricket teams’ tours to Pakistan. England will play seven T20Is in September and three Tests in November/December. pic.twitter.com/zCnm3uVf9S
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 14, 2022