واشنگٹن(رم نیوز)ری پبلکن رہنما کیون مک کارتھی 216 ووٹ حاصل کر کے امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر منتخب ہوگئے۔مک کارتھی کے مدمقابل ڈیموکریٹ حکیم جیفریز نے 212 ووٹ حاصل کیے۔سپیکر منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے مک کارتھی کو مبارکباد دی ۔مک کارتھی امریکی ایوان نمائندگان میں 15ویں مرحلے میں سپیکر منتخب ہوئے۔
گزشتہ راؤنڈز کے مقابلے میں 13 ویں راؤنڈ میں مک کارتھی کے ووٹوں میں اضافہ ہوا تھا۔13 ویں راؤنڈ میں مک کارتھی کو 214 ووٹ ملے تھے لیکن 4 ووٹوں کی کمی سے وہ سپیکر نہیں بن سکے تھے۔ گزشتہ روز مک کارتھی کے حق میں 201 ووٹ تھے۔
سپیکر شپ کو طے کرنے کے لیے ووٹنگ کا سب سے طویل سلسلہ 1856 میں پیش آیا تھا۔اس وقت ناتھانیئل پرینٹس بینکس نے 133 ووٹوں کے بعد مکمل اکثریت کی بجائے اراکین کی پلوریلٹی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی تھی۔