اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف سے فون پر بات ہوئی۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کو ٹیلی فون کال کے دوران بتایا حکومت پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ایم ڈی آئی ایم ایف کو تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی معاشی مشکلات کی بھی خاص طور پر وضاحت دی۔آئی ایم ایف ٹیم 3 روز تک آئے گی۔غریب پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، چینی وزیراعظم نے فنڈ کی ایم ڈی سے کہا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔