پنجاب کے نگران وزیر اعلی کا معاملہ۔۔۔کل الیکشن کمیشن کی اہم بیٹھک

لاہور(رم نیوز)پنجاب میں نگران وزیر اعلی کے معاملے میں کل بروز اتوار الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کیا ہے۔پارلیمانی کمیٹی کی مدت گزشتہ شب 10 بجے ختم ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گا۔

الیکشن کمیشن 2 روز میں نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کرنے کا پابند ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آج اور کل سیکرٹریٹ کھلا رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملازمین کو آفس آنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے محسن رضا نقوی، احد چیمہ ، نوید اکرم چیمہ اور احمد نواز سکھیرا نامزد ہیں۔