مزید 43 ارکان کے استعفے منظورکرلئے گئے

اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں۔استعفے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چند دن قبل منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفے منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی تھی۔

درخواست میں موقف تھا کہ ہم 45 اراکینِ قومی اسمبلی اپنے استعفے واپس لے رہے ہیں۔سپیکر اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو استعفے واپس لینے کا بتا دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی سپیکر اگر استعفے منظور کرتے ہیں تو ہمیں ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے۔پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپیکر ہاؤس کے باہر دھرنا بھی دیا تھا۔