ٹی ٹوینٹی رینکنگ۔۔۔کون کس پوزیشن پر؟

دبئی(رم نیوز)آئی سی سی کی ٹی 20 میں نئی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔نئی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی، وہ چوتھےنمبرپرآگئے ہیں۔ بھارت کے سوریا کمار یادو تیسرے، جنوبی افریقہ کےمارکرم دوسرے نمبر ،انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹاپ 10 بائولروں میں کوئی پاکستانی بائولر شامل نہیں ہے۔ بائولروں میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے، جنوبی افریقا کے تبریزشمسی دوسرے،انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبرپرموجود ہیں۔پاکستان کے بائولر شاداب خان کی14ویں پوزیشن ہے۔ اس فہرست میں شاہین آفریدی 17 ویں سے 19ویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کے فاسٹ بائولرحارث رؤف 4 درجہ ترقی کے بعد21واں نمبرپر ہیں۔