سرفراز احمد کی ایکسرے رپورٹ آگئی۔۔۔۔کیا وہ مزید میچ کھیلیں گے؟

لاہور(رم نیوز)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی انگلیوں کا ایکسرے کرالیا گیاہے۔کراچی کنگز کے خلاف میچ کے بعد سرفراز احمد کو ٹیم ڈاکٹر کی نگرانی میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ہسپتال میں سرفراز احمد کی انگلیوں کے ایکسرے کرائے گئے جس میں فریکچر نہیں ہے لیکن سوجن اور درد شدید ہے۔اس بارے میں ڈاکٹروں کاکہنا ہےکہ سرفراز احمد کا شام کو دوبارہ معائنہ کریں گے اورمیچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ میچ سے پہلے کیا جائے گا۔

واضح رہے گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی ایک گیند سرفراز احمد کو وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے الٹے ہاتھ کی انگلی پر لگی تھی۔اس وجہ سے آخری 2 اوورز میں وکٹ کیپنگ نہیں کرسکے تھے اور ان کی جگہ عمر اکمل نے کیپنگ کی تھی۔سرفراز نےکہا تھا کہ انگلی ٹھیک ہے، میچ میں بہت غلطیاں کیں، اس کو دیکھنا پڑے گا، بقیہ میچزجیتنے کی کوشش کریں گے۔ پشاور زلمی کے 4 مقابلے باقی ہیں۔