بنگلہ دیش بورڈ کا اہم فیصلہ۔۔۔۔ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت کر دی

ڈھاکہ (رم نیوز )بی سی بی نے ایشیا کپ کے میچز کودبئی میں کرانے کی مخالفت کی ہے۔ بنگلہ دیش بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ 2023 کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت کر دی ہے۔ بنگلہ دیش بورڈ کو ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن یو اے ای کا وینیو ان کو قبول نہیں ہے۔

اس کی وجہ ان کے نزدیک وہاں کا موسم اور شدید گرمی ہے ۔ اس وجہ سے ان کے کھلاڑی رضامند نہیں ہیں ۔بنگلہ دیش بورڈ کے مطابق ان کو سری لنکا کے وینیو پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ پی سی بی سے تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت اچھے ہیں اس وجہ سے پاکستان جانے سے انکار نہیں ہے۔