سیویلا پھر فاتح۔۔۔۔ ریکارڈ ساتویں مرتبہ یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ جیت لی

بڈاپسٹ(رم نیوز)ہسپانوی فٹبال کلب سیویلا ایک بار فاتح رہی ۔ ہسپانوی فٹ بال کلب سیویلا نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ جیت لی۔

یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ کے 52 ویں ایڈیشن کا فائنل میچ ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کے پشکاش سٹیڈیم میں ہوا۔ اس میں سیویلا اور روما کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔سیویلا نے فائنل میں روما کو شکست دے کر تاریخ میں سب سے زیادہ ساتویں مرتبہ یوئیفا یوروپا لیگ کا ٹائٹل جیتا۔

فائنل میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔سیویلا نے روما کی ٹیم کو 1-4 سے ہرایا ۔