انگلش کرکٹر معین علی کس بات پر غور کررہے ہیں؟

مانچسٹر(رم نیوز) انگلینڈ کے کرکٹر معین علی کس بات پرغور کررہے ہیں۔ انگلش کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور شروع کر دیاہے۔ جیک لیچ کی انجری کے بعد معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔آل راؤنڈر معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے 2021 کے سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو گئے تھے۔انہوں نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے رابطوں کی تصدیق کی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیک لیچ کے ایشیز سے باہر ہونے پر مینجمنٹ معین علی کی واپسی کی خواہشمند ہے۔