بینزیما نے سعودی کلب جوائن کرلیا

ریاض(رم نیوز)ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر کریم بینزیما نے سعودی عرب کے کلب الاتحاد کے ساتھ باضابطہ طور پر تین سالہ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

ٹویٹر پر الاتحاد کلب نے فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما سے معاہدے کی تصاویر شیئر کیں ۔سٹار پلیئر سے سعودی کلب نے فی سیزن 200 ملین یورو یعنی (پاکستانی روپوں میں 61 ارب 20 کروڑ سے زائد) سالانہ معاہدہ کیا ہے۔

قبل ازیں 35 سالہ کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن سپینش کلب ریال میڈرڈ سے معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے تھے تاہم انہیں اگلے سیزن کیلئے کوئی جواب نہیں دیا گیاتھا۔

کریم بینزیما نے 14 سال بعد یورپی چیمپئن ریال میڈرڈ کو جذباتی الوداع کیا۔ انہوں نے 2009 میں اولمپک سے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی تھی ۔