نیویارک(رم نیوز)فیفا ورلڈکپ 2026 کا فائنل نیویارک میں ہوگا جب کہ افتتاحی میچ میکسیکو میں ہوگا۔فیفا ورلڈکپ 2026 کا فائنل نیویارک، نیوجرسی میں 19 جولائی کو منعقد ہوگا جبکہ ایونٹ کا آغاز 11 جون کو میکسیکو سٹی کے ایسٹاڈیو ایٹزیکا کلب میں ہوگا۔میزبان ٹیموں کے ابتدائی میچز ٹورنٹو ( کینیڈا )، میکسیکو سٹی ( میکسیکو) اور لاس اینجلس میں ہوں گے ۔ ایونٹ کے 104 میچز تینوں ملکوں کے 16 سٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔