کراچی (رم نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج ایک بڑا مقابلہ کھیلا جائے گا، جہاں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی۔
میچ رات 8 بجے شروع ہوگا، جس کے لیے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں اچھی فارم میں نظر آ رہی ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک اپنے تمام تین میچز میں کامیابی حاصل کی ہے اور ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے، جبکہ کراچی کنگز نے تین میں سے دو میچز جیت کر اچھی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔یہ میچ پوائنٹس ٹیبل پر بالادستی اور اگلے مرحلے کی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔