بھارت پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ چیمپئن بن گیا، جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست

ممبئی (رم نیوز)بھارت نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ ممبئی کے ڈی وائے پٹیل سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 298 رنز بنائے۔ شفالی ورما نے 78 گیندوں پر 87، دپیتی شرما نے 58 اور سمرتی مندھانا نے 45 رنز سکور کیے۔جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 246 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان لورا وولورڈاٹ نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں۔بھارت کی جانب سے دپیتی شرما نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 39 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شفالی ورما نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔