ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلادیش کی جگہ سکاٹ لینڈ شامل، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

دبئی (رم نیوز)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ہے اور ان کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئی سی سی اس حوالے سے جلد باقاعدہ اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق، آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کی، جس میں وہ میچز کی منتقلی اور معاملہ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے پاس بھیجنے کی اپیل کر رہے تھے۔ بنگلادیشی بورڈ نے آئی سی سی کو لکھا کہ عالمی تنظیم کو اپنے ممبر بورڈ کے بارے میں شفاف رویہ اپنانا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے سے بنگلادیش کو تقریباً 350 کروڑ ٹکا کا مالی نقصان ہو گا۔