لیڈز(رم نیوز)ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 113 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 199 رنز بنائے، جواب میں پاکستانی ٹیم صرف 86 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی ناکامی کے بعد اب پاکستان ٹیم کا آخری گروپ میچ 27 جون کو نیدرلینڈز کے خلاف ہوگا۔
ورلڈ کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست، آسٹریلیا 113 رنز سے کامیاب