غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر آج ووٹنگ ہو گی

واشنگٹن(رم نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر آج ووٹنگ ہو گی۔عرب میڈیا کے مطابق فوری جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے پیش کی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔

دیر البلاح میں ایک گھر پر بم باری میں 18 فلسطینی شہید ہوئے ، رفح میں 5 گھروں پر اسرائیلی بم باری میں خواتین اور بچوں سمیت 27 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔الشفا ہسپتال کے قریبی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے خوراک کے کنٹینرز کوشمالی غزہ میں داخلے سے روک دیاگیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں 70 فیصد لوگوں کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے۔