ترکی کی پہلی ایکسپورٹ کارگو ٹرین چین روانہ

استنبول (رم نیوز) پہلی ترک ایکسپورٹ ٹرین چین کیلئے روانہ ہو گئی ۔

ترکی کے محکمہ ریلوے کے جنرل ڈائریکٹر نے بتایا کہ10ڈبوں پر مشتمل ٹرین چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرین جیورجیا کے راستے سے کاسپیان سمندر کی حدود میں داخل ہوگی اور پھر آگے کا سفر طے کرے گی۔

یہ ٹرین 8 ہزار 693 کلومیٹر کا فاصلہ 12 دن میں طے کرے گی، سفر کے دوران ریل گاڑی دو براعظموں اور پانچ ممالک کے سرحدی علاقوں سے گزرے گی۔

تاریخی موقع پر محکمہ ریلوے کے وزیر عادل اور چین کے سفارت کار بھی استنبول کے سٹیشن پر موجود تھے۔