کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ

ٹورانٹو(رم نیوز) کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جہاں اسلامک انسٹی ٹیوٹ آف ٹورانٹو میں دو مشتبہ افراد زبردستی داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لئے گئے ۔ سکاربورو ایریا میں واقع مسجد میں 24 سالہ مرد اور 22 سالہ خاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔دونوں مشتبہ افراد نے مسجد انتظامیہ کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔