’’ ویکسی نیشن کراؤ اور بچھڑا مفت لے جاؤ‘‘

تھائی لینڈ(رم نیوز)’’ویکسی نیشن کراؤ اور بچھڑا لے جاؤ‘‘، تھائی لینڈ میں کورونا ویکسی نیشن مہم کامیاب کرانے کے لیے منفرد پیشکش مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔تھائی لینڈ کے شمالی ضلع میں ویکسین لگوانے والوں میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے ہر ہفتے 50 ہزار پاکستانی روپے مالیت کا ایک بچھڑا اس خوش نصیب کو دینے کا اعلان کیا ہے جو ویکسین لگوائے گا، قرعہ اندازی کے ذریعے 24 ہفتے تک 24 بچھڑے دیے جائیں گے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اس مہم کے اعلان کے بعد ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔