ڈیلٹا ویریئنٹ کس تیزی سے پھیلتا ہے؟

واشنگٹن(رم نیوز)ویکسین لگوانے کے باوجود ڈیلٹا کورونا وائرس انسان کو متاثر کرسکتا ہے۔ڈیلٹا ویریئنٹ کا انفیکشن چکن پاکس کی طرح آسانی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثرہ شخص اوسطا، 8 یا 9 دیگر افراد کو متاثرکرسکتا ہے، اوراگر ویکسینیٹڈ افراد اس انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں تو ان کے جسم میں بھی اتنا ہی وائرس موجود ہے جتنا ویکسین نہ لگوانے والوں میں ہوتا ہے۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوئی تازہ دستاویزات میں خبردار کیا گیا ہے کہ ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والے شہری بھی ڈیلٹا کی مختلف اقسام کو ویکسین نہ لگوانے کی طرح ہی پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ویکسین لگوانے والے 90 فیصد سے زائد افراد شدید نوعیت کے بیمار نہیں ہوتے، لیکن وائرس کو آگے بڑھانے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ان دستاویزات میں موجود اعدادوشمار کی امریکی ادارہ برائے صحت کی ڈائریکٹر روشیل ولنسکی نے تصدیق کی ہے، لوگوں کے رویہ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، جوانتہائی تیزی سے منتقلی ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔