کارگو آئل ٹینکر پر حملہ: اسرائیل اور ایران کے درمیان گشیدگی

تہران(رم نیوز)اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ روز خلیجِ عمان میں کارگو آئل ٹینکر پر ہونے والے حملے میں ایران ملوث ہے۔اسرائیل کے مطابق آئل ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے عملے کے ارکان میں سے سے ایک کا تعلق برطانیہ جبکہ دوسرے کا رومانیہ سے تھا۔

اسرائیلی شپنگ کمپنی ایال اوفر کے ایم وی مرسر اسٹریٹ نامی آئل ٹینکر پر خلیج عمان کے ساحل سے پر جمعرات کے روز حملہ کیا گیا تھا۔ گارگو جہاز پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔اسرائیلی شپنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کی جارہی ہے واقع کیسے پیش آیا تھا۔لیکن اسرائیلی وزیر خارجہ یایر لیپڈ نےایرانی دہشت گردی کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔لیپڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران صرف اسرائیل کا مسئلہ نہیں ہے، دنیا کو اس حوالے سے خاموش نہیں رہنا چاہیے۔تاہم ایران نے ابھی تک اسرائیل کے ان الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔آئل ٹینکر پر حملے کے واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے۔