نئی دہلی میں ریکارڈ توڑ بارش ، گلیوں، سڑکوں پر ہر جگہ پانی ہی پانی

نئی دہلی(رم نیوز)نئی دہلی میں بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ، ہر جگہ پانی ہی پانی ہوگیا۔ مون سون سیزن میں 1100 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ طوفانی بارش کے بعد ایئرپورٹ، گلیوں اورسڑکوں پرپانی جمع ہوگیا۔ اس وجہ سے پروازوں کا رخ بھی موڑنا پڑا۔ اس سے پہلے1975 میں 1050ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔