افغان حکومت نے سی اے اے پاکستان سے رابطہ کیوں کیا؟ کیا چاہتے ہیں؟

کراچی(رم نیوز) نئی افغان حکومت نےپاکستان سی اے اے سے رابطہ کرکے ایئرلائنز آریانااور کام ایئر کے لئے پروازوں کی اجازت طلب کی ہے۔پروازوں کی اجازت دونوں ممالک کے ایم اویو کی بنیاد پرطلب کی گئی ہے۔ امریکی فوجیوں نے انخلاسے قبل کابل ایئرپورٹ کی تنصیبات تباہ کردی تھیں ۔

رواں ماہ کے شروع میں امریکہ کے افغانستان سے جانے کے بعد کابل ایئر پورٹ کو فعال کردیا گیا تھااور کچھ جگہوں پر پروازوں کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا تھا۔ تام حکام کے مطابق ابھی غیر ملکی پروازوں کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔