مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری

مقبوضہ وادی (رم نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ضلع شوپیاں کے ایک گاؤں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن کیاگیا۔ بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔